راولپنڈی: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں، وزیراعظم عوام کے پیسے کسی کو معاف نہیں کرسکتے، کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق بھی نہیں، خواجہ آصف پیسے واپس کر دیں اور جہاں مرضی جائیں۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈرن دنیا کو سیاستدان یا مولوی نے نہیں بلکہ یونیورسٹیوں نے بنایا، آگے جانے کے لیے سائنس کی ترقی انتہائی ضروری ہے، لوگ کہتے ہیں انڈیا اور چین نے ویکسین بنائی ہم نے نہیں بنائی، بھارت نے 70 کی دہائی میں کام کیا ہم نے کچھ نہیں کیا، معمول کے آلو مٹر گاجر بیچ پاکستان آگے نہیں جا سکتا، ہم بد قسمتی سے یونیورسٹیوں کی خدمات کو مارکیٹ سے ہم آہنگ نہیں کرسکے، ادرک ہم باہر سے منگوا رہے ہیں، ایگریکلچر ڈرونز زراعت کو بدل کر رکھ دیں گے۔