اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ آج کی پھسپھسی پریس کانفرنس نے ایک بار پھر آشکار کر دیا کہ PDM کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور مریم نواز ہر سوال پر صحافیوں سے ناراض ہوئے جو ان کی مایوسی کا اظہار ہے یہ سب اسی تنخواہ پر کام کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ پی ڈی ایم کا چھٹا اعلان ہے، مجھے ان پرترس آرہا ہے، پہلے کہا دسمبرمیں آریا پارہوگا، پھرکہا گیا استعفے منہ پرماریں گے، جب ان کے دوممبران کواسپیکرنے بلایا تودونوں نے کہا استعفے نہیں دیئے۔
انہوں نےکہا کہ اب مولانا کوسمجھ آئی ہے سینیٹ الیکشن لڑنا تواچھی بات ہے، 26مارچ کا اعلان مطلب نہ کرنے والی باتیں ہے، مولانا نے کہا پنڈی،اسلام آباد آپشن ہے، تجاویزاسلام آباد آئیں، مولانا پنڈی کی طرف رخ نہ کریں پھرہزہمیت اٹھانا پڑے گی۔
شہباز گل نے کہا کہ مولانا صرف سیاست کریں ڈرامے بازی نہ کریں، عمران خان کی حکمت عملی بالکل واضح ہے، خان نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ پہلے لوٹ مارپھرنورا کشتی کرتے ہیں، انہوں نے سوچا تھا کہ عمران خان بھی شائد انہی کی طرح حکومت کرے گا، یہ عمران خان سے امید کررہے تھے کچھ دو،کچھ لوکی پالیسی پرعمل کریں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی34ترمیم عوام کے سامنے رکھ دی، ان کوپتا چل گیا ہے عمران کسی صورت این آراونہیں دے گا، یہ اکٹھے ہوکریا اکیلے، اکیلے لڑیں، ہزیمت ان کا مقدرہے، عوام کبھی کرپشن کا مال بچانے کے لیے باہرنہیں نکلتیں۔