اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان غیر روایتی سیاستدان اور غیر روایتی فیصلے کرتے ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی سب سے زیادہ نشستوں والی جماعت ہوگی۔
دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ ناموں سے متعلق تجاویز دے گا۔ امید ہے کل تک سینیٹ امیدواروں کا اعلان کریں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ اجلاس کے بعد وزیراعظم حتمی ناموں کی منظوری دیں گے۔ حتمی نام سامنے آنے پر ارکان اپنی مہم چلا سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس سینیٹ امیدواروں کا ہجوم ہے۔ سب کی خواہش ہے کہ ان کو سینیٹ امیدوار چنا جائے۔ عمران خان کسی سفارش پر عمل نہیں کریں گے۔ وزیراعظم کا مزاج سب جانتے ہیں، وہ اصولوں پر عمل کریں گے۔