آن لائن امتحانات کے معاملے پراسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر

Published On 08 March,2021 03:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہایئکورٹ نے کورونا پھیلاؤ کے دوران سکولوں میں آن لائن امتحانات لینے کا معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کورونا وائرس پھر تیزی سے پھیل رہا ہے، نجی تعلیمی ادارے میں کل امتحانات رکھے گئے ہیں ، سکولوں میں کویڈ پھیلتا ہے اور بچے گھر آتے ہیں تو کورونا پورے گھر میں پھیل جاتا ہے، عدالت وزارت تعلیم کو کل آن لائن امتحانات لینے کا حکم دے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ این سی او سی آج ہی درخواست کو دیکھ کر معاملے کا حل تلاش کرے، سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کہ عدالتیں تعلیمی اداروں کے پالیسی میٹر میں کوئی مداخلت نہیں کریں گی، عدالت پھر بھی معاملہ رجسٹرار کی توسط سے این سی او سی کو بھیج رہی ہے۔ عدالت نے معاملہ این سی او سی کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
 

Advertisement