اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ وبائی مرض کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں قاسم سوری کا کہنا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔ مجھے دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا۔
میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا ہے دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا، آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے، براہِ کرم اس تیسری لہر کو سنجیدگی سےلیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 10, 2021
ان کا کہنا تھا کہ آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔
قاسم سوری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے۔ براہِ کرم اس تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔