لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومت پاکستان نے یکم مارچ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، یہ دعویٰ جعلی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 28 فروری 2021ء کو سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹوں پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں لکھا ہے کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں6.82 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6.22 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق ان دعوؤں کو فیس بک سمیت ٹویٹر پر شیئر کیا گیا یہاں بتاتے چلیں کہ یہ دعوے جعلی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 28 فروری 2021ء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافے نہیں کیا جبکہ اوگرام کی طرف سے بھیجی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنا کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمت میں اضافے کی خبریں جعلی قرار
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے لکھا تھا کہ اوگرام نے تقریباً چھ سے سات روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی، وزیراعظم نے یہ تجویز منظور نہیں کی، پرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔
اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی pic.twitter.com/Xwmn3EuhGc
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 28, 2021
اے ایف پی کے مطابق نیچے دیئے گئے سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکومتی سرکاری کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل نے بھی قیمت سے متعلق اعداد و شمار شیئر کیے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
اے ایف پی کے مطابق جعلی خبریں شیئر کرنے پر پیمرا نے متعدد ٹیلی ویژن کو نوٹس بھی بھیجا۔
— Report PEMRA (@reportpemra) March 1, 2021