کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں اب تک سوا لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اب تک صوبے میں 60 سال سے زائد عمر کے 2 لاکھ افراد افراد نے ویکسینیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے، جنہیں سندھ میں قائم مختلف ویکسینیشن سینٹرز بھیجا جائے گا۔
ویکسین لگوانے والے عمر رسیدہ افراد کا کہنا تھا کہ کورونا کے خاتمے کے لیے ویکیسن کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے، تاہم کوڈ کی ویریفکیشن کے دوران مسائل کا سامنا ہے۔
صوبہ سندھ میں اب تک سوا لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔