‘پی ڈی ایم کا باؤلر اچھا نہیں تھا، ہم نے چھکا لگایا، وہ گیند کے پیچھے پھر رہے ہیں’

Published On 14 March,2021 06:29 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا باؤلر اچھا نہیں تھا، ہم نے چھکا لگایا اور وہ گیند کے پیچھے پھر رہے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اور عمران خان کا بھی بہت مشکور ہوں جنہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مجھے منتخب کیا۔

مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ میرے اعزاز کی بات ہے کہ انضمام کے بعد ایکس فاٹا کو عہدہ ملا ہے۔ ہمارا قبائلی محروم ہے، جس طرح وزیراعظم نے فنڈز دیئے ہیں، انھیں یوٹیلائز کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فنڈز کے حوالے سے مکمل پروگرام اور کمیٹٰ بن چکی ہے۔ کمیٹی میں وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ بھی ہے۔ امید ہے اور کوشش کرونگا کہ میرے آنے سے اچھی سی اچھی قانون ہو۔

سینیٹ انتخاب پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو شکست ہونی تھی، ساتھیوں کو مجھ پر اور صادق سنجرانی پر اعتبار تھا۔ ہم نے تین سال گزارے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو پسند نہیں کرتے، جو کرپشن میں ملوث تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایوان بالا میں ہوں، اچھی سی اچھی قانون سازی کرونگا کیونکہ جتنی اچھی قانون سازی ہوگی، اتنا اچھا ہمارا مستقبل ہوگا۔
 

Advertisement