وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

Published On 15 March,2021 01:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت شفاف انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے متحرک، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو ٹاسک دے دیا۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد اسپیکر ہاؤس پہنچے جہاں اسپیکر سے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے پر بات چیت کی۔

ملاقات میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انتخابی عمل پر اٹھنے والے تحفظات کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں، مستقبل میں شفاف انتخابات کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنی ہو گی، مطلوبہ قانون سازی تمام سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہے۔ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہو گی۔

قبل ازیں وزیراعظم نے بابر اعوان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی، اسد قیصر اور بابر اعوان آئینی پوزیشن سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
 

Advertisement