لاہور سمیت دیگر شہروں میں سکولوں کو 19 مارچ تک امتحانات لینے کی اجازت

Published On 15 March,2021 04:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت 8 شہروں کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کو رواں ماہ 19 مارچ تک امتحانات لینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر تعلیم مراد راس نے اپنی ٹویٹ میں کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مراد راس نے کہا ہے کہ تمام نجی اور سرکاری سکول 19 مارچ تک امتحانات منعقد کر سکتے ہیں، تاہم جمعے کے بعد سے انھیں بند کر دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے سکولوں کو امتحانات کی اجازت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر جمعے کے بعد کسے نے خلاف ورزی کی تو سکول کو سیل کر دیا جائے گا۔

مراد راس نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں واضح کیا کہ یہ اجازت صرف لاہور، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور سرگودھا کے سکولوں کو دی گئی ہے۔
 

Advertisement