یکساں نصاب وزارت تعلیم کی اہم کاوش ہے: صدر مملکت عارف علوی

Published On 17 March,2021 12:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں توجہ دینے سے معاشرے مضبوط ہوتے ہیں، یکساں نصاب وزارت تعلیم کی اہم کاوش ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وبا میں تعلیمی اداروں کیلئے بہتر حکمت عملی اپنائی۔

اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایس ایس سی 2020 میں پوزیشن لینے والے طلبا کو مبارکباد دیتا ہوں، تعلیم حاصل کرنے کیساتھ تجزیاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا بھی ضروری ہے، جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی ضروری ہے، طلبا معاشرے کی مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ کرپشن دیمک کی طرح اداروں اور ملک کو کھاتا ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی ملک تیزی سے ترقی کرسکتے ہیں، تعلیم اور صحت کے شعبے میں توجہ دینے سے معاشرے مضبوط ہوتے ہیں۔
 

Advertisement