اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد سے متعلق تمام تفصٰلات طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے لاپتہ افراد کے لواحقین کی کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شیریں مزاری اور زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم نے لاپتہ افراد سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو ذمہ داری دی کہ وہ انھیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں۔
وزیراعظم نے ہدایت کہ کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل سے لواحقین کو مسلسل آگاہ رکھیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں 13 لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرنا دیا ہوا ہے۔