کوئٹہ: (دنیا نیوز) جماعتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے دو ریجنل صدور کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
شمال مغربی بلوچستان ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ شمال مشرقی بلوچستان کے صدر نواب خان دمڑ سے بھی وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ دونوں عہدیداران کو نوٹس مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں سینیٹ ٹکٹ کے حوالے سے جماعتی فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ دونوں رہنماؤں کیخلاف 7 یوم میں کارروائی تحریک انصاف کے آئین کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔