وفاقی حکومت کا انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

Published On 19 March,2021 02:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف شرط پر 140 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی۔ حکومت کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔ آئی ایم ایف شرط پر 140 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی۔

 

Advertisement