کورونا وائرس: احتیاط نہ کی تو صورتحال بے قابو ہوجائے گی، فیصل سلطان کی وارننگ

Published On 20 March,2021 04:06 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وئرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسز کا تناسب ساڑھے 4 فیصد سے بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو خطرناک ہے۔ اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔

ملک میں کورونا کے مثبت کیسسز کا تناسب ساڑھے چار فیصد سے بڑھ کر ساڑھے نو فیصد ہو گیا ہے۔ہر 100 ٹیسٹ کے نمونہ جات میں سے مثبت آنے والے مریضوں کی شرح کا تناسب بتاتا ہے کہ ملک میں وائرس کس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

این سی او سی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا وئرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسسز کا تناسب ساڑھے چار فیصد سے بڑھ کر ساڑھے نو فیصد تک پہنچ گیا ہے جو کہ خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک جن میں افریقہ اور جنوبی امریکا سے آنے والے مسافروں میں چونکہ وائرس کی قسم تھوڑی مختلف ہے تو اس ضمن میں ایسے ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی کے اطلاق کا نوٹس آئندہ کچھ گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا: ڈاکٹر فیصل سلطان

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی اضافی کھیپ اسی مہینے کے آخر تک پہنچ جائے گی جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس وائرس سے بچائو میں مدد مل سکے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے ویکسینیشن سینٹرز میں واک ان ڈیسکس کا قیام کیا گیا ہے تاکہ بزرگ شہری بنا کسی انتظار کے جا کر مروجہ طریقہ کار کے تحت ویکسینیشن کروا سکیں۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کیلئے پابندیوں کا اطلاق کیا گیا لیکن عوام میں صحت کے مروجہ اصولوں پر عملدرآمد کے حوالے سے فقدان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انہوں نے عوام اور صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس مہلک وائرس سے بچا جا سکے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وئرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسز کا تناسب ساڑھے 4 فیصد سے بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو خطرناک ہے ہر 100 ٹیسٹ کے نمونہ جات میں سے مثبت آنے والے مریضوں کی شرح کا تناسب بتاتا ہے کہ ملک میں وائرس کس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 799 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 876 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 95 ہزار 87، سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 796، خیبر پختونخوا میں 78 ہزار 653، بلوچستان میں 19 ہزار 306، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967، اسلام آباد میں 50 ہزار 843 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 483 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 97 لاکھ 32 ہزار 33 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 946 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 799 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 944، سندھ میں 4 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 202، اسلام آباد میں 539، بلوچستان میں 203، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 330 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

Advertisement