آئی جی سندھ مشتاق مہر نے حلیم عادل شیخ کے معاملے پر ظلم کیا: عمران اسماعیل

Published On 21 March,2021 01:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں آئی سندھ مشتاق مہر نے حلیم عادل شیخ کے معاملے پر ظلم کیا۔ آئی جی سندھ اگر اپنی ذمہ داری نبھاتے تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔ ہم نے مجبور ہوکر آئی جی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

ورلڈ فاریسٹ ڈے پر گورنر ہاوس کراچی میں تقریب کا انعقاد، گورنر سندھ عمران اسماعیل نےشجرکاری مہم میں پودا لگایا۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کو عدالتوں سے ریلیف نہیں ملے گا۔ صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینٹ اپنی مدت پوری کریں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجبور ہوکر آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا، وہ اپنی زمہ داریاں پوری طرح نبھاتے تو یہ نوبت نہ آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے 249 میں ٹکٹ دینے کامعاملہ سیاسی ہے، اس پر پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ مقدم ہے۔
 

Advertisement