لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پے در پے شکستوں کا غم دور کرنے میں مصروف بھاگ دوڑ کررہے ہیں، مولانا آج جاتی امراء شاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں مگر پہلے کورونا ویکسی نیشن کروائیں۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا خطرات کے پیش نظر تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے، دوسری جانب مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دوری اور پے در پے شکستوں کا غم دور کرنے میں مصروف بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔
مولانا آج جاتی امراء شاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں لیکن پہلے بزدار حکومت کے قائم کردہ ویکسینیشن سنٹرز پر تشریف لائیں اور اپنی ویکسینیشن کرائیں۔ تاکہ آپ کورونا سے اور عوام آپکے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔ حکومت مولانا کی ویکسینیشن کرنے کی منتظر ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 21, 2021
ڈاکٹرفردوس عاشق کا کہنا تھا کہ مولانا آج جاتی امراء شاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں لیکن پہلے بزدار حکومت کے قائم کردہ ویکسینیشن سنٹرز پر تشریف لائیں اور اپنی ویکسینیشن کرائیں تاکہ آپ کورونا سے اور عوام آپکے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔ حکومت مولانا کی ویکسینیشن کرنے کی منتظر ہے۔