اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر طرح کے ان ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی،بیرونی کھانوں کی اجازت ویک ڈیز میں رات دس بجے تک ہوگی۔ انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کے کھانوں پر ویک اینڈز پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، انڈور اجتماعات پر پابندی اپنی جگہ برقرار رہے گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر کورونا ایس او پیز کے مطابق اجازت ہوگی،کھیلوں ، تہواروں اور دیگر پروگراموں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
تفریحی پارکس بند رہیں گے۔تاہم پیدل چلنے اور جاگنگ ٹریک کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ہرطرح کے شادی ہال اور مارکیز بند رہیں گی، کھلے مقامات پر 300 افراد کے ساتھ صرف دو گھنٹے کے لیے شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی،انڈور شادیوں جہاں مارکیوں نے مناسب وینٹیلیشن کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی ہیں انہیں میزبانی کرنے کی اجازت ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد صلاحیت پر کام کرے گی،تمام تجارتی سرگرمیوں پر ویک ڈیز میں رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہوگی،جمعہ اور ہفتہ کوتمام تجارتی مراکز بند رہینگے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہسپتال، میڈیکل اسٹور، اشیائے خوردو نوش کی دکانوں پر پابندی لاگو نہیں ہوگی.
نوٹفیکیشن کےمطابق متعقلہ اداروں میں 50 فیصد کام گھر سے کرنے کی پالیسی پر عمل ہوگا۔ سینما ہالز اور مزارات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔تمام پابندیوں کو فوری نافظ کیا جاۓ گا۔ تمام پابندیوں کا اطلاق 11 اپریل تک جاری رہے گا۔