آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ، خصوصی آلات کی دیکھ بھال کا معائنہ

Published On 26 March,2021 08:25 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مختلف قسم کے ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ کرنے کا سنگ میل عبور کرنے پر ورکشاپس کے کمانڈنٹ اور عملہ کی تعریف کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ کیا اور پاک فوج کے خصوصی آلات کی دیکھ بھال کرنے والی ورکشاپس کا معائنہ کیا۔

آرمی چیف کو گاڑیوں کی اپ گریڈیشن اورایوی ایشن اثاثوں اور سٹورز کی دیکھ بھال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ہوا بازی سے متعلق ورکشاپس میں مختلف ہیلی کاپٹرز کی مکمل اوورہالنگ پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ورکشاپس کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورکشاپس کی کارکردگی سے زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی۔ آرمی چیف نے ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ کا سنگ میل عبور کرنے پر کمانڈنٹ اور عملہ کی تعریف کی۔

قبل ازیں ورکشاپس پہنچنے پر چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
 

Advertisement