خواجہ آصف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Published On 27 March,2021 05:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جسٹس سرفرازڈوگر کی سربراہی میں دورکنی بینچ 29مارچ کو سماعت کرے گا۔

لاہورہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت بیرسٹر حیدر رسول مرزا کی وساطت سے دائر کی گئی. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں ۔نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔

درخواست میں. مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی،الیکشن کمشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

درخواست میں. استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرئے،،29مارچ کو جسٹس سرفرازڈوگر کی سربراہی میں دورکنی بینچ سماعت کرے گا۔
 

Advertisement