اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 75 ضمنی انتخاب کیلئےسخت سکیورٹی پلان تیار کرلیا، ضمنی الیکشن اب فوج کی سکیورٹی میں کرایا جائیگا۔
این اے 75 ڈسکہ کے ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں انہوں نے ضمنی انتخاب کےلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی سفارش کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ جتنے بھی پولنگ اسٹیشنز پر سپریم کورٹ ری پول کا حکم دے گی اس کی روشنی میں سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہوگا، حکومت کو فوج اور رینجرز تعینات کرنے کے لئے مراسلہ بھجوایا جائیگا۔