اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ایس 70 بدین میں ضمنی انتخاب کے معاملے پر بدین میں افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے بعد ضلع میں افسران کے تبادلوں پر پابندی ہوگی۔ وفاقی، صوبائی یا بلدیاتی اداروں کی بھی حلقے میں نئی ترقیاتی سکمیوں پر پابندی ہوگی۔