اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج سہ پہر طلب کیا گیا ہے جس میں حکومتی بیانیے پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کر رکھا ہے، اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے اجلاس میں حکومتی بیانیے سے متعلق بھی بات چیت ہوگی اور وزیراعظم عمران خان پارٹی ترجمانوں کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔