لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے خدمت کے نام پر جائیدادیں بنائیں اور اپنی تجوریاں بھریں، قرضوں کا بوجھ قوم کے کندھوں پر ڈال کر ظل سبحانی منشی سمیت لندن کوچ کرگئے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے حقوق کا استحصال کیا، کرپٹ ظل سبحانی جھوٹوں کی رانی عوام کے متھے مار گئے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا بزدار حکومت کا مشن ہے، بزدار حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں، خصوصی افراد کی پک اینڈ ڈراپ کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ہے، ایمبولینس سروس بزرگ شہریوں، خصوصی افراد کو گھر سے سنٹر پر پہنچائے گی اور پھر گھر ڈراپ کرے گی۔