صوبوں کو ویکسین کے لیے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی: اسد عمر

Published On 01 April,2021 12:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبوں کو ویکسین کے لیے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی، چین سے خریدی گئی 5 لاکھ 60 ہزار خوراکیں کل پاکستان پہنچیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 5 لاکھوں خوراکوں پر مشتمل ایک اور کھیپ آج رات پاکستان پہنچ جائے گی، این سی او سی میں ویکسینیشن کے حوالے سے آج انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، دستیاب ویکسین سے مکمل استفادہ کرنے کے لیے صوبوں کو ویکسین کے لیے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔

 دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 99، بلوچستان میں 19 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 33، اسلام آباد میں 58 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 7 ہزار 374 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 55 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 274 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 427، سندھ میں 4 ہزار 502، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 363، اسلام آباد میں 572، بلوچستان میں 208، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 355 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Advertisement