اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے اختلافات کا فائدہ عمران حکومت کو ملے گا، مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہےکہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کو نوٹس دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کیلئے خطرہ نہیں، مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا کوئی چانس نہیں۔