مریم نواز کے گلے میں شدید درد، طبیعت پھر بگڑ گئی، کورونا رپورٹ کا انتظار

Published On 05 April,2021 04:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبعیت پھر بگڑ گئی، ان کے گلے میں شدید درد کی شکایت ہے۔ لیگی رہنما نے ڈاکٹروں کے مشورے پر کورونا ٹیسٹ کرا لیا۔

ذرائع (ن) لیگ کے مطابق مریم نواز کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کی منتظر ہیں، تاہم ان کا علاج چل رہا ہے، صحت بہتر ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

خیال رہے کہ مریم نواز کچھ دنوں سے بیمار ہیں۔ اس سے قبل بھی گلے میں شدید درد اور بخار کی وجہ سے ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو منفی آیا تھا۔ تاہم ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

مریم نواز کی طبعیت خراب ہونے پر شریف خاندان کے ذاتی چیف معالج ڈاکٹر عدنان گزشتہ دنوں خصوصی طور پر لندن سے لاہور پہنچے تھے۔

ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے، مریم نواز کے ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز لیگی رہنما کو تھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کی طبعی رپورٹس کی روشنی میں علاج تجویز کریں گے۔
 

Advertisement