اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے نوٹیفکیشن کی منظوری کا امکان ہے۔
اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ کونسل گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترمیم، 18 ویں ترمیم کے بعد ہائیر ایجوکیشن کے معاملات، ایل این جی کی درآمد سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔