ڈسکہ ضمنی انتخاب، پریذائیڈنگ افسران کیلئے اسمارٹ فون رکھنا لازمی قرار

Published On 08 April,2021 02:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسکہ کے حلقے این اے 75 میں ضمنی انتخابات کے لیے تعینات پریذائیڈنگ افسران کے لیے اسمارٹ فون لازمی قرار دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لیں گے۔ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کے پابند ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے تمام پریذائیڈنگ افسران اوراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو موبائل پراپنی لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انٹرنیٹ اور سگنلز کی خرابی کی صورت میں پریذائیڈنگ افسران نتیجہ لے کر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچیں گے۔فرانزک تفصیلات بھی ریٹرننگ افسر کو جمع کرانا ہوگی۔
 

Advertisement