پاکستان میں جس جگہ بھی شفاف الیکشن ہوگا، ووٹ نواز شریف کا ہی نکلے گا: مریم اورنگزیب

Published On 10 April,2021 12:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس جگہ بھی شفاف الیکشن ہوگا، ووٹ نواز شریف کا ہی نکلے گا، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے موٹر وے، معاشی ترقی، روزگار، امید اور روشنی دی، مسائل کی بنیادی وجہ ووٹ چوری، آٹا، چینی، بجلی، گیس ،دوائی چورمافیا ہے جس کے سہولت کار عمران صاحب ہیں۔

 

Advertisement