محکمہ موسمیات کی سندھ اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی

Published On 10 April,2021 12:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان میں سبی، کوہلو، لسبیلہ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ سندھ میں حیدر آباد، مٹھی، موہنجوداڑو میں گرمی کی شدت زیادہ ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں کرم ایجنسی اور جنوبی وزیرستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔

 

Advertisement