رمضان میں عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

Published On 10 April,2021 03:01 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) رواں ماہ رمضان میں پاکستان سے عمرہ زائرین پر لگی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس سال سعودی حکومت کی رضا مندی اور کورونا کی صورت حال کے بعد پندرہ رمضان تک حج کی اجازت کے حوالے سے پاکستانی حکومت سمیت دیگر مسلم ممالک کو آگا ہ کیا جا ئے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سال رمضان سے قبل کورونا کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر خارجی عمرہ زائرین سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے، سعودی عرب کے اُن رہائشیوں کو رمضان میں اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ویکسین لگوا لیں گے۔

وزارت مذہبی امور کو حج کے حوالے سے امید ہے کہ 15 رمضان تک سعودی حکومت اگر 20 فیصد حجاج کوٹہ کی اجازت دیتی ہے تو اس صورت میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حجاج سعودی عرب بھجوانے کی مشروط اجازت دئیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرا ئع کا کہنا ہے اس سال حج سرکاری طور پر بھی اخراجات کے حوالے سے 8 لاکھ روپے تک جانے کا امکان ہے۔
 

Advertisement