اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرسائنس فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ،نہ ہی نون لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔
وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہےکہ ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی، پی ٹی آئی ہاری ہے۔اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ نظریاتی جماعت نہیں ، طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے، ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا۔
نواز شریف کا کوئ نظریہ نہیں ہے نہ ہی نون لیگ کوئ نظریاتی جماعت ہے ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا، ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی PTI ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا ہی رہا ہوں https://t.co/CNVA3JxdE6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 11, 2021
واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں نون لیگی امیدوار سیّدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کو ہرا کر میدان مار لیا۔ مریم نواز اس انتخاب کو "ووٹ کو عزت دو" کی جنگ قرار دے رہی ہیں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریےکا نام ہے، جس کے جواب میں وفاقی وزیر نے آج ٹویٹ کیا ہے۔