اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز کو پیپلز پارٹی کی طے عزتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح (ن) لیگ نے کیا، اس طرح تو جاگیردار بھی اپنے مزارعے کے ساتھ نہیں کرتا۔
دنیا نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں مسلم لیگ (ن) جیسی اپوزیشن ملی۔ مسلم لیگ والے اداروں کے خلاف غیر پارلیمانی گفتگو کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) میں نہ مانوں والی پارٹی بن چکی ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ہمیں صرف ایک ہی چیلنج مہنگائی ہے، جسے کم کریں گے۔
ڈسکہ الیکشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس ضمنی الیکشن میں بہت زیادہ ووٹ ملے، اب آئندہ پنجاب میں (ن) لیگ کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہی ہوگا۔