لاہور: (ویب ڈیسک) معروف صحافی آئی اے رحمن (ابن عبدالرحمن) 90 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے، وہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔
رپورٹ کے مطابق آئی اے رحمن 1930 میں بھارت میں پیدا ہوئے، بعد ازاں وہ پاکستان منتقل ہو گئے۔ انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کے دوران مختلف اشاعتی اداروں میں مدیر کے فرائض سرانجام دیئے، وہ کالم نگار بھی تھے۔ ان کو انسانی حقوق کیلئے خدمات پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
آئی اے رحمنان کی نماز جنازہ ٹاون شپ میں بعد نماز عشا ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے سوگواران میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔