اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
خیال رہے کہ فواد چودھری اس سے قبل بھی وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔ تاہم ان سے عہدہ لے کر انھیں وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔
شبلی فراز کے سینیٹر بننے کے بعد امید کی جا رہی تھی فواد چودھری کو یہ عہدہ دوبارہ دیدیا جائے گا۔