نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، وزیراعظم نے 1175 گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Published On 14 April,2021 08:40 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 1 ہزار 175 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

سرگودھا میں 6 مقامات پر تین مرلہ پر کم لاگت گھر تعمیر ہوں گے۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لئے اعاضی اور دیگر سہولیات دے گی۔

اس منصوبے پر کام فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور نیشنل لاجسٹک سیل مشترکہ طور پرکریں گی۔پنجاب بینک اس منصوبے کے لئے مستحق افراد کو مورگیج کی سہولت دے گی جو اس کی قسط دے سکیں گے۔

نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی اس منصوبے کے تحت بننے والے گھر قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق افراد میں تقسیم کرے گی۔

اس منصوبے کے لئے حکومت کو 33 ہزار 528 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔سرگودھامیں منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

Advertisement