لاہور میں احتجاج کے باعث انٹرنیٹ سروس بند، شہریوں کو مشکلات

Published On 15 April,2021 07:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں احتجاج کے باعث پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس لاہور کے علاقے چوک یتیم خانہ سے 10 کلومیٹر کے ایریا تک بند رکھی گئی ہے۔ یہ اقدام حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوٹ کرنے پر اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس آئندہ تا حکم ثانی بند رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس معطلی کے بعد شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹرنیٹ سروس کو بند روڈ ، سمن آباد، چوبرجی، ریواز گارڈن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، اعوان ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر علاقوں میں بند کیا گیا ہے۔
 

Advertisement