سعد رضوی سمیت 210 ایف آئی آر قانونی طریقہ کار سے گزریں گی: شیخ رشید

Published On 21 April,2021 03:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے معاملات طے پاگئے، سعد رضوی سمیت 210 ایف آئی آر قانونی طریقہ کار سے گزریں گی، ٹی ایل پی کے 733 کارکنوں میں سے 699 کو رہا کر دیا گیا، کسی کا کوئی دباؤ نہیں، ریاست کی رٹ قائم ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی سیاسی جماعت ہے، الیکشن میں بھی حصہ لیا، وزیراعظم نے مذہب کی آڑ لینے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا کہا، ایسا قانون لا رہے ہیں کہ کسی کے فرقے کو چھیڑا نہ جائے اور اپنا چھوڑا نہ جائے، وزیراعظم ناموس رسالتؐ پر ہر روز بات کرتے ہیں، پوری دنیا میں خبریں چھپ رہی ہیں ختم نبوت کا سب سے بڑا سپاہی وزیرداخلہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ میں آج سوشل میڈیا کے حوالے سے اجلاس ہوا، سوشل میڈیا پر پوری سٹڈی جاری ہے جس پر بعد میں بات ہوگی، بھارت میں ایک ہی وقت میں 2، 2 لاکھ افراد سوشل میڈیا پر آن لائن تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان سمجھے شاید دوبارہ ان کی کوئی لاٹری نکلنے لگی ہے، انہوں نے کہا ڈیڈ باڈی اسلام آباد لانا تاکہ وہ بھی پہنچیں، آج کسی نے پی ڈی ایم کی بات نہیں کی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر سے تفصیلی بات ہوئی، نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کا کہا۔
 

Advertisement