اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے حاصل فنڈز ایک بلین ڈالر عبور کرچکے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زبردست ردعمل کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں اہم سنگ میل کیلئے اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔
Alhamdulillah, funds received through #RoshanDigitalAccount have crossed $1bn. I would like to thank our overseas Pakistanis for their overwhelming response; also appreciate the efforts of SBP & banks for achieving this significant milestone in such a short period. #1billionRDA pic.twitter.com/YNksGLXzpM
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 24, 2021