سعید غنی بھی این اے 249 میں دوبارہ الیکشن کے حامی، پارٹی کو تجویز دیدی

سعید غنی بھی این اے 249 میں دوبارہ الیکشن کے حامی، پارٹی کو تجویز دیدی

دنیا نیوز کے پروگرام ’اختلافی نوٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ 2013میں این اے249 سے الیکشن جیت چکا ہوں، پیپلزپارٹی کا حلقے میں نام موجود تھا، شاہدخاقان عباسی کوغیرذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کوتجویزدی ہے کہ ری پول کی طرف جانا چاہیے، سوفیصد یقین ہے کہ ہم ری پول میں زیادہ مارجن سے جیتیں گے۔ پیپلزپارٹی واحد جماعت جس کے سوفیصد ورکرزپولنگ ایجنٹ اپنے تھے، پی ٹی آئی،(ن)لیگ کے اپنے پولنگ ایجنٹ نہیں تھے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوموردالزام ٹہرانا مناسب بات نہیں، کسی ایک جماعت نے بھی حلقے میں شکایت نہیں کی،پی پی کراچی کا صدرہوں پورے الیکشن کومانیٹرکیا ہے، ہم نے(ن)لیگ،پی ٹی آئی،ایم کیوایم کے لوگوں سے ووٹ کے لیے رابطے کیے، ہم نے این اے249حلقے میں محنت کی جس کے باعث جیت ہمارا مقدمہ بنی۔