عمران صاحب نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے: مریم اورنگزیب

Published On 07 May,2021 09:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا نام کبھی بھی ای سی ایل پر نہیں تھا.۔ ‎عمران خان نے نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے، ‎سیاسی انتقام کی بناءپر شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیاگیا۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ ‎حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا غیرقانونی تھا ، بلیک لسٹ میں لیگی صدر کا نام عمران خان کے غیرقانونی حکم پر شامل ہوا تھا، ‎بلیک لسٹ میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف لوگوں کے نام شامل کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎شہبازشریف کے سفری طرز عمل کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ایک بار سفر کی اجازت دی ہے، ‎اربوں کی منی لانڈرنگ کے الزام کنٹینر پر ہی رہ گئے ہیں کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے۔ عمران صاحب اپنی بوسیدہ، بدبودار اور ناکام سیاست اپویشن کو جیل میں قید ور بلیک لسٹ میں شامل کرکے بچانا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے آٹا ، چینی چوروں ، بی آر ٹی پشاور ، مالم جبہ ڈکیتی،فارن فنڈنگ کی کھربوں کی منی لانڈرنگ کے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے، اربوں کے 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کی منی لانڈرنگ کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے، 122 ارب کی ایل این جی اور500 ارب کی دوائی چوری کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل اور سنگین مذاق ہے۔
 

Advertisement