اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 113 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 106 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 20 ہزار 851، سندھ میں 2 لاکھ 93 ہزار 426، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 24 ہزار 979، بلوچستان میں 23 ہزار 534، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 401، اسلام آباد میں 78 ہزار 382 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ 67 ہزار 310 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 883 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 66 ہزار 492 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 859 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 113 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 106 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 125، سندھ میں 4 ہزار 753، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 644، اسلام آباد میں 716، بلوچستان میں 253، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 508 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔