او آئی سی رکن ممالک فلسطینی متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں، صدر مملکت

Published On 17 May,2021 10:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری قتل عام کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

انہوں نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کو منظم عالمی سیاسی دباؤ ڈالنے کے علاوہ انسانی کاز کیلئے کام کرنا چاہیے۔

صدر مملکت نے پاکستان ہلال احمر پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لوگوں کو طبی ٹیموں، رضاکار، ادویات اور خیموں سمیت ضروری معاونت فراہم کرے۔

اپنی ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ میں نے پاکستان ہلال احمر سے فلسطین میں ہونے والے قتل عام کے متاثرین کی مدد کرنے کا کہا ہے۔ میڈیکل ٹیمیں ، رضاکار، سامان اور خیموں کا انتظام کریں۔ او آئی سی کے ممالک بین الاقوامی سیاسی دباؤ کو منظم کرنے کے ساتھ اِنسانی ہمدردی کے فروغ کیلئے بھی کام کریں۔
 

Advertisement