سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج شدید گرمی رہے گی: محکمہ موسمیات

Published On 25 May,2021 09:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ نوابشاہ میں درجہ حرارت سینتالیس تک جانے کی توقع ہے۔ جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقے بھی شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ تربت اور سبی میں پارہ سینتالیس تک جاسکتا ہے۔