'حقیقی عوامی خدمت کیلئے بزدار حکومت نے "خدمت آپکی دہلیز پر" پروگرام شروع کیا'

Published On 01 June,2021 12:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں بنیادی عوامی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بروقت اور حقیقی عوامی خدمت کیلئے پرعزم بزدار حکومت نے "خدمت آپکی دہلیز پر" پروگرام کا آغاز کردیا ہے، پروگرام کے تحت میونسپل سروسز، شجرکاری، صفائی، نکاسی و فراہمی آب پر خصوصی توجہ دی جائیگی، سرکاری محکموں کو خصوصی ٹاسک دئیے جائینگے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے عوام سے فیڈ بیک لیا جائے گا، بزدار حکومت کی جانب سے خدمت آپکی دہلیز پر ایپ متعارف کرائی گئی ہے، عوامی آراء سے گورننس اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

Advertisement