ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

Published On 07 June,2021 04:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔

اس دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔

بالائی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی ہے۔