قومی گرڈ میں 1500 میگاواٹ مزید بجلی شامل، لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے، حماد اظہر

Published On 11 June,2021 05:01 pm

لاہور: (دمہا مہوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ قومی گرڈ میں 1500 میگا واٹ مزید بجلی شامل ہونے سے لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں اس وقت کوئی غیراعلانیہ لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی، مزید بجلی بھی سسٹم میں آج ہی شامل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگا واٹ بجلی نظام میں شامل کی گئی ہے۔ زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر یا کہیں ترسیلی نظام میں خرابی کے باعث بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔