وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، 15 نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 14 June,2021 10:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت منگل کو ہوگا۔ اجلاس کے دوران والٹن ائیر پورٹ پراجیکٹ سمیت اہم معاملات ایجنڈے کا حصہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق اے ایچ ایس ائیر انٹرنیشنل کے لائسنس کی تجدید اور پاکستان پوسٹل مینجمنٹ بورڈ کے پرائیویٹ ممبران اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے بورڈ میں ممبر پلاننگ کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ کارلٹن ہوٹل کراچی کی زمین کا استعمال تبدیل کرنے کا معاملہ، اربن ریجنریشن آف پاکستان کوراٹرز کا معاملہ، پاکستان کوسٹ گارڈز فاؤنڈیشن کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

قیدی محمد اویس کی پاکستان سے ناروے منتقلی کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔ اسلام آباد کے زون 4 میں پرائیویٹ ہاؤسنگ اور بلند منزلہ اپارٹمنٹس کے لئے زمین کے استعمال کی منظوری ایجنڈا کا حصہ بنائی جائے گی۔

نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظوری کے لئے کابینہ میں پیش ہوگی۔ بیرون ملک کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

ریاض ایمبیسی سے عوام الناس کی وزیراعظم کو شکایات کا معاملہ، ایس ڈی جی پیز کی ہدایات میں ردوبدل سے متعلق معاملہ اور ای سی سی کے 2 جون کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

 

Advertisement