حکومت نے رویہ نہ بدلا تو ہم سے بھی اچھے کی توقع نہ رکھے، میاں شہباز شریف

Published On 16 June,2021 06:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں جو کچھ بھی ہوا، عمران خان کے حکم پر ہوا، حکومت نے رویہ نہ بدلا تو ہم سے بھی اچھے کی توقع نہ رکھے۔

اپوزیشن لیڈر کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایوان میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ اگر ہماری تقریر کو پرامن طریقے سے سنا جائے گا تو ہم بھی سنیں گے۔

انہوں نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے گالم گلوچ ہوئی لیکن آپ نے اسے نہیں روکا، اب بھی وہی دھینگا مشتی جاری ہے۔ اگر آپ اتنے بے بس ہیں تو افسوس ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے اس ہاؤس کو قانون کے مطابق چلانا ہے۔ ایسے الفاظ ادا کیے گئے جو زبان پر لانا مشکل ہے۔ سپیکر کو چاہیے تھا کہ وہ اس طوفان بدتمیزی کو روکتے۔

 

Advertisement